دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سیاسی جماعتوں کے منسوخ نوٹوں کو بغیر ٹیکس اور جرمانے کے جمع کرانے کے حکومت کے اعلان پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے کیا ’سودا‘ ہوا ہے اسے عام کیا جائے۔
مسٹر
کیجریوال نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر راہل گاندھی کل وزیر اعظم سے ملے تھے اور اس کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔
اس سے پہلے مسٹر گاندھی بدعنوانی کے سلسلے میں مسٹر مودی پر برابر الزام لگا رہے تھے لیکن انہوں نے ان الزامات کو عام نہیں کیا۔